ضمانت میں توسیع کا معاملہ: پنجاب کا نواز شریف کیخلاف کارروائی کیلئے وفاق کو خط


لاہور: نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا ہے نواز شریف کیخلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاق جائیگا، وفاق کو مراسلہ بھجوا دیا، کارروائی کیلئے وہ اقدام کرینگے۔

یاد رہے گزشتہ وز پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع دینے کی درخواست مسترد کی تھی۔ حکومت نے کہا ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف مفرور ڈکلیئر ہو چکے ہیں وہ واپس نہ آئے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

پنجاب کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ اور خصوصی کمیٹی کی طرف سے بارہا یاد دہانی کے باوجود نواز شریف کی مطلوبہ میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں۔