ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا تھائی لینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا

سڈنی:  آسٹریلیا میں ہونیوالے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا تھائی لینڈ کے خلاف میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔

تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تھائی خواتین بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا تو بارش شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ قومی ویمن ٹیم وطن واپسی کیلئے کل سڈنی سے کراچی پہنچے گی۔