ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ بن گئے، قیادت وہاب ریاض کے سپرد

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوران سب سے مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی نے ایونٹ کے دوران ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر ہیڈ کوچ کا عہدہ دیدیا ہے جبکہ وہاب ریاض کو ٹیم کی قیادت دے دی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2017 کی فاتح پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔

پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر آئندہ دو سال کے لیے ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے جبکہ محمد اکرم کو ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

PeshawarZalmi

@PeshawarZalmi

📣📣@darensammy88 Announced as Peshawar Zalmi’s Head Coach for the next 2️⃣ years!

Muhammad Akram will continue his role with Zalmi as Director Cricket as well as Bowling Coach 🔥

View image on Twitter
294 people are talking about this

 

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کو قیادت سے ایک ایسے موقع پر ہٹایا گیا ہے جب دو دن قبل ہی سیمی کے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

 

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار کپتان ڈیرن سیمی کو نہیں کھلایا تھا اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کپتان کے روپ میں نظر آئے تھے۔

تاہم میڈیا میں اختلافات کی خبریں اس وقت زیر گردش کرنے لگی تھیں جب ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں۔

تاہم بعدازاں سابق ویسٹ انڈین کپتان نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے پشاور زلمی ان کا بے بی ہے اور کوئی چیز ان کے درمیان نہیں آسکتی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میڈیا یہ سوچے گا کہ میرے اور میرے بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی مسئلہ ہوگا، میں درحقیقت اس پر ہنس رہا ہوں، سن لیں کہ مجھے اس شخص سے بالکل اپنے بھائی کی طرح محبت ہے۔