کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی تھی۔ شاداب الیون ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی۔ کراچی کنگز نے فتح کے بعد سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا۔ اس سے قبل ملتان سلطانز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔