کرونا وائرس: سٹاک مارکیٹ میں 1067.98 پوائنٹس کی بڑی مندی

لاہور: ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی تعداد کے بعد غیر یقینی صورتحال کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز بھی بڑی مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 1067.98 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔

آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر عالمی سطح سمیت پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے، انویسٹرز ملک میں پیسے لگانے سے گریزاں ہیں۔

آج دوپہر بارہ بجے تک غیر صورتحال کے باعث 581.083 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 33103.88 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔

کاروبار کے دوران ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس 32416.41 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیا جبکہ اُتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس میں تیزی بھی آئی اور انڈیکس 33893.84 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں غیر یقینی صورتحال کے باعث کاروبار کا اختتام 1067.98 پوائنٹس کی مندی پر ہوا، مندی کے باعث انڈیکس 32616.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروبار میں مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کی 10 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 33600، 33500، 33400، 33300، 33200، 33100، 33000، 32900، 32800، 32700 کی حدیں شامل ہیں، پورے کاروباری روز میں کاروبار میں 3.17 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 150 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔