ہالی ووڈ سٹار ادریس البا کرونا وائرس کا شکار، قرنطینہ کر دیا گیا

لاہور: چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے جہاں عالمی سطح پر اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں وہیں پر کھیلوں، معیشت، ٹیکنالوجی سمیت شوبز انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ابھی مزید ایک خبر ہالی ووڈ سے آئی ہے جہاں پر اداکار ٹام ہینکس کے بعد ایک اور ہالی ووڈ سٹار ادریس البا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

 

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ میں بہتر محسوس کررہا ہوں۔ مجھ میں کرونا وائرس کی ابھی تک کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن جب سے مجھ میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی مجھے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔