کورونا وائرس: پی ٹی اے نے موبائل فون رجسٹریشن کی مدت 90 روز تک بڑھادی

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون رجسٹریشن کی مدت بڑھا کر 90 روز کردی، ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور کاروبار کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کی ایپلیکشن کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں۔

تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز شروع کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اور کاروبار بغیر کسی روک ٹوک کے آن لائن سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکولز (وی او آئی پیز) اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) اور ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکشن کا استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے لیے اضافی اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے کہا کہ ‘تمام قانونی وی او آئی پیز اور وی پی اینز ایپلیکشن مثلاً واٹس ایپ، اسکائپ، گوگل میٹس، زوم، بلو جینز، کِسکو ویب ایکس، ٹیم ویور، میراکی وی پی این وغیرہ ورچوئل تعلیم اور کاروبار کے لیے استعمال کرنے کے لیے دستیاب ہیں’۔