کرونا وائرس کے سبب ٹینس ٹورنامنٹس 7 جون تک روک دیئے گئے

لاہور: ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن نے کرونا وائرس کے سبب سات جون تک تمام مقابلے روک دیئے ہیں۔

گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 24 مئی سے7 جون کے درمیان پیرس میں کھیلا جانا تھا۔ منتظمین کے مطابق فرنچ اوپن اب یو ایس اوپن چیمپئن شپ کے ختم ہونے کے ایک ہفتے بعد 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔