کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 روزہ لاک ڈاؤن پر عمل در آمد شروع

 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اعلان کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 15 روز کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر اور اجتماع گاہیں بند ہوں گی، لوگوں کو بلاضرورت گھرسے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت کے تحت باہر نکلنے والوں کو اجازت دیں گے، ایک گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کر سکے گا۔