سی پیک پر ماضی میں کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے: جام کمال

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے سی پیک پر ماضی میں کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، مغربی روٹ پر آج حقیقی معنوں میں کام شروع ہوا، سی پیک میں صوبے کا حصہ بڑھایا جائے۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کے معترف ہیں، بلوچستان کی ترقی کیلئے وزیراعظم کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، سی پیک سے متعلق ماضی میں کئی وعدے پورے نہیں کیے گئے، سی پیک خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں