پیٹرول کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی مہنگا کردیا گیا

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 1563 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے۔

مارچ میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1522 روپے 64 پیسے تھی۔

واضح رہےکہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 6 روپے تک اضافہکیا ہے۔

متعلقہ خبریں