
ایرانی وزیر خارجہ کا وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پراظہار تشکر
تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سعودی عرب کیساتھ قیام امن کی کوششوں پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے کے ممالک کو امن اقدامات میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ خلیج فارس میں قیام امن کی کوششوں پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
Grateful to PM @ImranKhanPTI for his efforts toward peace in the #PersianGulf
Reiterating #HOPE (Hormuz Peace Endeavour) I again invite colleagues in the leaderships of other regional states to join Iran in forging a blueprint for peace, security, stability & prosperity.
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایران ہرمز میں قیام امن کے اقدام میں شمولیت کے لئے خطے کے ممالک کو دعوت دیتا ہے۔