مچھلی کے بعد دودھ کا استعمال کیسا ہے؟

اہور:  بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے تاہم دورِ حاضر میں اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطبق ماہرین غذائیت کہتے چلے آ رہے ہیں کہ مچھلی اور دودھ کے ایک ساتھ استعمال سے کسی قسم کے نقصان کی سائنسی یا طبی طور پر کوئی دلیل نہیں ملتی، یہ صرف ایک کہانی ہے۔ ان دو کھانوں کی اشیا کے بیک وقت استعمال سے نقصان صرف ایک صورت ہو سکتا ہے کہ مچھلی یا دودھ میں سے کسی ایک سے الرجی ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے اگر دونوں کی غذائیت اور افادیت کو دیکھا جائے تومچھلی اور دودھ دونوں ہی ہائی پروٹین اور مکمل غذائیں ہیں، کسی بھی بیماری کے بعد کمزوری سے نجات پانے کیلئے ان کا ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دونوں غذاؤں کو صحیح طریقے سے پکا کر کھایا جائے، اگر مچھلی کچی رہ گئی یا دودھ مناسب طریقے سے ابال کر نہ استعمال کیا جائے تو انفیکشن کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے ، جس میں خارش یا غذا کا ہضم نہ ہونا شامل ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق اگر انتہائی ضروری نہ ہو تو ان دونوں غذاؤں کے ایک ساتھ استعمال سے گریز ہی کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں