نئی طرز کی کرکٹ لیگ”دی ہنڈریڈ“ کے ڈرافٹ میں 35 پاکستانی کھلاڑی شامل

انگلینڈ میں آئندہ سال ہونے والی نئی طرز کی کرکٹ لیگ”دی ہنڈریڈ “کے پلیئرز ڈرافٹ میں شریک کرکٹرز کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں 35 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آٹھ ٹیموں پر مبنی لیگ "دی ہنڈریڈ” کا پہلا ایڈیشن آئندہ برس ہوگا اور ٹیموں کے انتخاب کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 20 اکتوبر کو منعقد ہوں گے جب کہ اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سو گیندوں پر مشتمل اننگز کھیلے گی۔

پلیئرز ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 239 غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں 35 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کیلئے سب سے زیادہ ریزرو پرائس ایک لاکھ پچیس ہزار پاونڈز ہے جب کہ کرس گیل، لاستھ ملنگا، کاگیسو ربادا، اسٹیون اسمتھ، مچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر ” دی ہنڈریڈ” کے مہنگے ترین کرکٹرز میں شامل ہیں۔

عامر سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی
ڈرافٹ میں محمد عامر پاکستان کے مہنگے ترین کرکٹر ہوں گے جبکہ احمد شہزاد، کامران اکمل، جنید خان اور امام الحق سمیت 18کرکٹرز بغیر ریزرو پرائز کے ڈرافٹ میں شامل ہوئے ہیں۔

احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی اور ڈیوائن اسمتھ کے برابر آگئے

ایک لاکھ پاونڈز ریزرو پرائس والے دوسرے مہنگے ترین کرکٹرز کے گروپ میں پاکستان کے محمد عامر بھی شامل ہیں ، یوں وہ "دی ہنڈریڈ "لیگ کے ڈرافٹ میں شریک پاکستان کے مہنگے ترین کرکٹر ہوگئے ہیں جبکہ بابر اعظم، شاداب خان اور محمد حفیظ کی لیگ کیلئے ریزرو پرائس 75ہزار پاونڈز مقرر کی گئی ہے ۔

شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف، عثمان شنواری، شعیب ملک اور وہاب ریاض کی ڈرافٹ میں ریزرو پرائس 60 ہزار پاونڈز مقرر کی گئی ہےجبکہ محمد عباس، آصف علی اور عماد وسیم کی ریزرو پرائس 25ہزار پاونڈز مقررہوئی ہے، عمر اکمل، فخر زمان، حسن علی اور محمد حسنین کی ریزرو پرائس چالیس ہزار پاونڈز طے کی گئی ہے۔

شکست سے دلبرداشتہ سرفراز نے کپتانی چھوڑ دی، اسد شفیق کپتان مقرر

بغیر ریزرو پرائس کے ڈرافٹ میں شریک پاکستانی کرکٹرز میں افتخار احمد، کامران اکمل، سیف بدر، میر حمزہ، محمد عرفان، جنید خان، عدیل ملک ، صہیب مقصود، اسامہ میر، محمد نواز، محمد رضوان، یاسر شاہ، اسد شفیق، احمد شہزاد، حارث سہیل، سہیل تنویر، امام الحق اور عامر یامین شامل ہیں ۔

ڈرافٹ میں ہر ٹیم تین غیر ملکی کرکٹرز سمیت بارہ، بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرسکے گی۔