نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج، طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور:  سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت بارے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ڈاکٹر محمود ایاز بورڈ سربراہوں گے۔

میان نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد انتہائی کم ہونے کی بنا پر نیب سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تشکیل دیئے گئے بورڈ میں ڈاکٹر کامران خالد چیمہ، ڈاکٹر عارف ندیم، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹڑ ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق اب مزید علاج اور ٹیسٹس کا فیصلہ بورڈ سفارشات پر ہوگا، تاہم سروسز ہسپتال میں ہونے والے ابتدائی ٹیسٹ میں بھی یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ نواز شریف کو ڈینگی بخار نہیں ہے۔