وہ 7 غذائیں جنہیں کبھی کچّا نہیں کھانا چاہئے

لاہور:  اکثر ہم کچھ غذائیں کچی ہی کھا لیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ اس سے ہمیں نقصان بھی ہوسکتا ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند پسندیدہ غذائیں ایسی ہیں جنھیں خام حالت یا کچا کھانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کچے دودھ میں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو پیٹ کیلئے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ انڈے بھی فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں لہٰذا انڈوں کو ٹھیک طرح سے پکانا ہی بیماری سے بچنے کی کنجی ہے، ایسی چیزیں کھانے سے بچیں جن میں کچے انڈوں کا استعمال ہو۔

گاجر میں بیٹا کیروٹین نامی جزو ہے جو جسم میں جاکر وٹامن اے کی شکل اختیار کرتا ہے، کچی گاجر کے مقابلے میں اسے پکانے کے بعد یہ جزو جسم کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کچے یا ادھ پکے بینگن جسم میں جاکر کیلشیم کے جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ سے قے، پیٹ میں درد اور غشی جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

آلو کو کبھی کچا نہ کھائیں، کچے آلو میں زہریلا مواد موجود ہوتا ہے جو پیٹ پھولنے، فوڈ پوائزننگ اور دیگر پیٹ کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ کچے زیتون کو کھانا بھی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، مشروم جب بھی کھائیں تو انہیں پکا کر، ابال کر یا بھون کر ہی کھائیں۔