سلامتی کونسل جموں و کشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل جموں و کشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم اقوام متحدہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ نے عالمی امن وسلامتی، انسانی حقوق و انسانی عظمت کے فروغ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، کثیر الملکی تعاون ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک بنیادی جزو رہا، بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صورحال مخدوش و گھمبیر ہوچکی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آج بھی حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے، سلامتی کونسل جموں وکشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے تنازعہ جموں وکشمیر حل کرایا جائے۔

متعلقہ خبریں