آصف زرداری اور نوازشریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، بلاول

لاہور: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی علالت کی خبروں کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں محسوس کرسکتا ہوں کہ نواز شریف کی دوران قید علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے، آصف زرداری اور میاں نواز شریف احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنائے گئے ہیں، میں دعاگو ہوں کہ خدا میاں نواز شریف کو جلد مکمل صحت یابی دے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن راہنماؤں کو صرف سیاسی انتقام کیلئے اذیتیں دی جارہی ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہیں، انسانیت کی باتیں کرنے والے عمران خان کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، کیا عمران خان کا کسی کو چھوڑوں گا نہیں، کے بیان کا مطلب آصف زرداری اور میاں نوازشریف کی زندگیوں سے کھیلنا تھا۔

متعلقہ خبریں