چیمپئنز لیگ، لیونل میسی مسلسل پندرہواں گول کر کے ریکارڈ ہولڈر بن گئے

میڈرڈ:  فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے چیمپئنز لیگ میں مسلسل پندرہواں گول کر کے ریکارڈ ہولڈر بن گئے، اولائنکا کے اون گول سے بارسا کو دو ایک کی شکست ہو گئی۔

سلیویا پریگ میں ستاروں بھری ٹیم بارسلونا کا میزبان کھلاڑیوں سے میچ ہوا، سپر سٹار لیونل میسی نے تیسرے ہی منٹ گول کر کے کمزور ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، مایہ ناز فارورڈ میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وہ فٹبال چیمپئنز لیگ میں مسلسل پندرہواں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

دوسرے ہاف میں سلیویا پریگ نے گول کر کے سکور برابر کر دیا تو مقابلہ سنسنی ہو گیا، دباؤ کا شکار میزبان ٹیم اولائنکا کے اون گول نے گروپ ایف کی ٹاپ ٹیم بارسلونا کو دو ایک سے فتح دلا دی