بابا گرونانک یونیورسٹی سکھ برادری سے ایک اور وعدے کی تکمیل: فردوس عاشق

اسلام آباد:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بابا گرونانک یونیورسٹی سکھ برادری سے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ اقدام سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، کرتارپور راہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج انہوں نے بویا ہے وہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی اور رواداری کا سایہ دار شجر بنے گا۔

ادھر وزیراعظم عمران خان آج لاہور اور ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے، گورنر، وزیر اعلی سے ملاقاتیں اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہیلتھ ریفارمز بارے اجلاس ہوگا، عمران خان کو نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال اور ایم ٹی آئی ایکٹ بارے بریف کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں