زندگی میں جو بھی چاہا وہ خدا نے عطا کر دیا: شبنم مجید

لاہور:  نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی چاہا خدا کی ذات نے مجھے عطا کر دیا، میرا شروع سے گلوکاری کی جانب رجحان تھا لیکن مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے اتنی شہرت ملے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شبنم مجید نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اساتذہ کے قدموں میں بیٹھ کر موسیقی کی الف ب سیکھی ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری گلوکاری میں نظر آنے والے نکھار میں استاد نصرت فتح علی خان، ملکہ ترنم نور جہاں، استاد طافو سمیت دیگر نامور اساتذہ کا بڑا ہاتھ ہے جن کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔