لندن: ریاست منی پور کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کر دیا

لندن:  لندن میں مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کرتے ہوئے منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔

وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارتی تسلط غیر قانونی ہے، انہوں نے منی پور کے مہاراجہ کی دستخط شدہ دستاویز بھی دکھائیں جس میں انہیں منی پور کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔

جلاوطن حکومت سینٹرل لندن میں ہوگی، منی پور کونسل کے نمائندوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلا وطن حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ 1949 میں بھارت نے منی پور پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے وہاں آزادی کی تحریک جاری ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی جداگانہ شناخت ختم کرنے پر بھارت میں جبری طور پر شامل کی گئی ریاستوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جن میں ایک منی پور کی ریاست بھی شامل ہے جسے بھارتی حکومت نے 1949 میں اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیا تھا تاہم اب کشمیر کے معاملے پر بھارتی نیت واضح ہونے پر ریاست منی پور کی جانب سے آزادی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں