کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ہمیشہ ملک پر حکمرانی کرتے رہے: فردوس عاشق اعوان

سلام آباد:فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملک پر حکمرانی کرنے والے اب اپنے اولادوں کو حکمران بنانے کیلئے کنٹینر پر جمع ہوگئے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے، یہ لوگ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفے کے مطالبے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مسترد شدہ عناصر اپنی ناکامیوں کا بدلہ عوام سے لینے کے درپے ہیں، مارچ والے صرف مارچ کرتے رہ جائیں گے، تبدیلی سے خائف عناصر کا منفی ایجنڈا ناکام رہے گا، نان ایشوز پر سیاست کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں