ماہرہ خان کی معروف ڈیزائنر کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

کراچی: ماہرہ خان اور معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کسی شادی کی تقریب کی ہے۔ ویڈیو میں ایچ ایس وائے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ میڈم نور جہاں کے گانے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

ماہرہ خان نے پنجابی گانے پر اتنا بہترین ڈانس کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان کے فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے تاہم انہیں فوٹوشوٹ کرانے پر تعریفوں کے بجائے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔