یکم جولائی تا اکتوبر 217 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے

اسلام آباد:  رواں مالی سال پہلے جولائی تا 31 اکتوبر ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کر دی گئی۔ یکم جولائی تا اکتوبر 217 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کو 113 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا، وفاقی محکموں نے 85 ارب 43 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پر لگائے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کو 11 ارب 51 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے، ریلوے ڈویژن کے لیے 5 ارب 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔ این ایچ اے نے 80 ارب 2 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے 80 روز میں 90 ارب ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے

وزارت آبی وسائل کی وزارت کے لیے 30 ارب 21 کروڑ روپے جاری ہوسکے، پیپکو کے لیے 5 ارب 40 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ جاری ہو سکا، آزاد کشمیر کے لیے ترقیاتی فنڈ کی مد میں 10 ارب 64 کروڑ روپے جاری ہوئے۔

گلگت بلتستان کے لیے 6 ارب 57 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری ہوئے، آئی ڈی پیز کے لیے 26 ارب 78 کروڑ جاری کیے گئے، ایرا کے لیے ترقیاتی فنڈ کی مد میں ایک ارب 3 کروڑ روپے کا اجرا ہوا۔

وزیراعظم یوتھ اور ہنرمند پروگرام کو ترقیاتی بجٹ سے کچھ نہ ملا، فاٹا دس سالہ پروگرام کے لیے وفاق نے 12 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے، دستاویز

متعلقہ خبریں