فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے اہم کمانڈر شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے اہم کمانڈر کو شہید کر دیا۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق جہاد اسلامی کے کمانڈر بہاء ابو عطا کے غزہ میں گھر پر اسرائیلی نے بمباری کی، فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی نے کمانڈر اور انکی اہلیہ کی شہادت کی تصدیق کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دمشق میں بھی مزاحمتی تنظیم کے اہم رکن کے گھر پر اسرائیلی حملے میں انکا بیٹا شہید ہو گیا، جہاد اسلامی نے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جہاد اسلامی کے کمانڈر کی شہادت کے بعد اسرائیل پر راکٹ بھی داغے گئے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق جہاد اسلامی کے کمانڈر کو شہید کرنے کا حکم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دی، حماس کی جانب سے حملے کی مذ٘مت اور اسرائیل کو سزا دینے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ خبریں