عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

کراچی: فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 86200 روپے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس قیمت میں بالترتیب 500 روپ اور 428 روپے کی کی کمی ہوگئی اور عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہو کر1453 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 86 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 73 ہزار 903 روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں