‘ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، گارنٹی کا بندوبست کرے’

اسلام آباد:  فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، گارنٹی کا بندوبست کرے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بغیر کسی پراسیس کے بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے، حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، نواز شریف کی مثال زرداری اور دیگر ملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے۔