وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، مغربی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔