بھارتی شہر گوا میں مگ 29لڑاکا طیارہ گر کرتباہ

گوا  بھارتی شہر گوا میں مگ 29لڑاکا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، دونوں پائلٹس محفوظ رہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پرندے کے انجن کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ دونوں پائلٹس کیپٹن ایم شوک کھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادو بروقت نکلنے میں کامیاب رہے۔

طیارہ زمین پر گرنے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بھارت میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز گرنے اور تباہ ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اس سے قبل بھی تربیتی پروازوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ دو ماہ قبل بھی بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

رواں سال فروری میں بھی پاک فضائیہ نے بھارت کو زبردست سرپرائز دیتے ہوئے ایک بھارتی مگ 21 اور ایس یو 30 جیسا جدید جنگی طیارہ بھی مار گرایا تھا۔

مگ ٹوئنٹی نائن کے لڑاکا طیارے دوہزار تیرہ میں بھارتی نیوی میں شامل کئے گئے تھے۔۔

متعلقہ خبریں