پچھلی حکومت کے اچھے اقدامات کو سراہنا چاہیے: مشیر تجارت

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی کاروباری اصلاحاتی رپورٹ میں پاکستان کی بہتری پچھلی حکومت کی پالیسیز کو جاری رکھنے سے ممکن ہوسکی۔

کراچی میں اسلامک چیمبر آف کامرس کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو اچھے اقدامات کیے ان کو سراہنا چاہیے، جن بحلی کے منصوبے اور کاروباری اصلاحات شامل ہیں ۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ سندھ کی صنعتوں کے لیے گیس اور بجلی سے زیادہ، پانی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے۔ سندھ حکومت کو صنعتوں کے لیے پانی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہیئے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اسلامک ممالک کو باہمی تجارت کو بڑھانا چاہیئے۔۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں بہت سازگار ماحول ہے۔