عائزہ خان اپنے کرداروں کی بے پناہ پزیرائی پرمداحوں کی شکرگزار

کراچی: اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرداروں پر بے پناہ پزیرائی ملنے پرمداحوں کی شکرگزار ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان اپنے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی وجہ سے خبروں اورسوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ اس ڈرامے میں ایک منفی کردارادا کررہی ہیں جس پرکچھ مداح ان سے بہت خفا ہیں جب کہ کچھ ان کی اداکاری کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

اداکارہ نے ٹوئٹرپرکہا کہ بیک وقت دو بالکل منفرد کرداروں کو بخوبی نبھانا آسان نہیں ہوتا لیکن میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو مجھے بدھ کے روز نشر ہونے والے ڈرامے ’تھوڑا سا حق‘ ادا کیے جانے والے کردار کو خوب سراہتے ہیں جب کہ ہفتے کو نشر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں منفی کردار ادا کرنے پر شدید نفرت بھی کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ سے فلموں کی آفرز ہوئی ہیں، عائزہ خان

عائزہ کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘، اپنی کہانی، انتہائی جاندار مکالموں، منفی کردار جب کہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکارہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کی باعث خوب مشہورہورہا ہے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے ٹوئٹ کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ڈرامے میرے پاس تم ہو، کی بارہویں قسط نہ دیکھیں ورنہ ان کے مداح ہمیشہ کے لیے ان سے نفرت کرنے لگیں گے۔