بھارت نے پاکستانی ایف 16 طیارہ گرایا تو اس کے ثبوت سامنے لائے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت سے کہتے ہیں کہ اگر اس نے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرایا ہے تو اس کا ثبوت سامنے لائے۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ بھارت پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کے اپنے دعوے کے ثبوت سامنے نہیں لاتا، بار بار جھوٹ بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو ڈوگ فائٹنگ کے دوران پاکستان ایئر فورس کے جاںبازوں نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس کی تصدیق امریکی حکام نے بھی کی ہے۔

دوسری جانب بھارت شروع سے ہی بے بنیاد دعویٰ کرتا رہا ہے کہ ڈوگ فائٹنگ کے دوران پاکستان کا ایف سولہ طیارہ بھی مار گرایا تھا تاہم اس کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

متعلقہ خبریں