پاک فضائیہ کی 141 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترک کمانڈر جنرل حسن کو سلامی

رسالپور:  پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچی کا کیاز نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان میں موجود تھے۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچی کاکیاز نے پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کو سلامی دی گئی اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ کیدٹس کے والدین سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ہوئی۔