مقبوضہ وادی میں انتخاب کا ڈرامہ، کشمیریوں نے مکمل بائیکاٹ کردیا

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی انتخابات کے ڈھونگ کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کر دی گئی ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے نام پر اہم شاہراہیں بند کر دی ہیں۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر کی وادی میں انتخابات کے دوران مکمل ہڑتال ہے۔ سری نگر سمیت اہم اضلاع میں دکانیں اور کاروبار بند ہیں۔ بھارتی فوج نے سیکورٹی کے نام پر وادی میں اہم شاہراہیں بند کر دی ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ وادی میں بھارتی الیکشن کا ڈرامہ ایک بار پھر فلاپ ہوگا۔ کشمیری اس ڈرامے کو مسترد کر دیں گے۔