وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔  ملاقات میں سیکیورٹی سےمتعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔