سدھو نے مودی کو سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا

نئی دہلی:  کانگریس رہنما اور ممبر بھارتی پنجاب اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو نے مودی کے ہوش ٹھکانے لگا دیے۔

گجرات میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تعجب ہے کہ گجرات کی جس زمین نے ہمیں مہاتما گاندھی دیے وہیں سے جھوٹا مودی بھی ملا۔

دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے ووٹرز کو دھماکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی رہنما رمیش کٹارا کا کہنا تھا کہ مودی نے پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کر رکھے ہیں جس سے ہمیں فورا پتا چل جائے گا کہ کس نے ہماری مخالف پارٹی کانگریس کو ووٹ ڈالا ہے۔ تمام کارڈز پر آپ کی لوگوں کی تصویریں موجود ہیں جس بوتھ سے کم ووٹ ملے، انہیں نوکریاں نہیں ملیں گی۔

 

متعلقہ خبریں