بلوچستان: مکران کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا

کوئٹہ:  بلوچستان میں انسانیت سوز واقعہ، اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔ مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق رات 2 بجے کے قریب مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر بس کو روکا اور 14 مسافروں کو بس سے اتار کر ہاتھ باندھ کر قتل کیا، 5 سے 6 کے درمیان مسلح افراد تھے۔ نقاب پوش ملزمان نے شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقامی لوگ ڈرے ہوئے ہیں اور معلومات دینے سے گھبرا رہے ہیں۔ پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔