سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اورمنفی روایت ہے، شہبازشریف

ندن: شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پرغیر قانونی قبضہ اورلنگرخانہ کھولنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے لیکن ایسی گری ہوئی حرکتوں سے سے اسحاق ڈاراورمسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر میں پناہ گاہ قائم کردی
شہبازشریف نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ملک و قوم کی خدمت کی، اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، عمران نیازی کے تکبر، ضد، ہٹ دھرمی اورحسد کے نتیجے میں میں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، عوام کو روٹی روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ، نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈار پناہ گاہ میں غریبوں کے مزے، پہلی رات 17افراد مقیم

واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ ایچ بلاک میں واقع 4 کنال 17 مرلے کے ہجویری ہاؤس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں بیڈز لگا دیئے ہیں۔