ساتھی اداکار کا سارہ خان کے لیے ‘گانے’ کا تحفہ

متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سارہ خان کے بے شمار مداح میں سے ایک مقبول ترین چائلڈ اسٹار زوہاب خان بھی ہیں۔

زوہاب علی خان بچپن سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور حال ہی میں ان کا ایک اور ٹیلینٹ بھی سب کے سامنے آیا ہے۔

نوجوان اداکار زوہاب خان نے اپنی پسندیدہ ترین اداکارہ سارہ خان کے لیے ریپ (گانے کی قسم) لکھا ہے۔

اس ریپ گانے کی ویڈیو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اس نوجوان میں بہت ٹیلنٹ ہے، شکریہ مجھے یہ بے حد اچھا لگا‘۔

۔۔۔اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر زوہاب خان کی کاوش کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی نوجوان اداکار کے ٹیلنٹ کو بھی سراہا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زوہاب خان اداکارہ سارہ خان کے بڑے مداح ہیں اور حال ہی میں وہ ان کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل میں بھی کام کر رہے ہیں۔