پی ایس ایل5: زلمی اور یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)5 میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

راولپنڈی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل 5 کا 13 واں میچ کھیلا جانا تھا۔

تاہم بارش کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کے 5 میچ ہوچکے ہیں جن میں سے اس نے 2 جیتے ہیں اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے، اس طرح یونائیٹڈ نے اب تک 5 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

پشاور زلمی کو بھی 5 میچوں میں 2 میں فتح اور 2 میں شکست ہوئی ہے جب کہ ایک میچ منسوخ ہونے کے بعد اس کے بھی 5 پوائنٹس ہیں۔