سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 548 پوائنٹس کا اضاف

کراچی:  سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا، 548 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 37 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جب انڈیکس میں 548 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس بڑھ کر 37 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل ٹریڈنگ کے آغاز پر 297 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، سٹاک مارکیٹ میں حالیہ اضافہ سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔

متعلقہ خبریں