پی آئی اے کو 18مارچ تک سعودی عرب پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو 18 مارچ تک سعودی عرب پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔

ترجمان پی آئی کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے صرف 2 شہروں کی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ملی ہے، جدہ اور مدینہ کے لیے اگلے 3 دن تک پروازیں چلائی جائیں گی، جب کہ پروازوں کے ذریعے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ کے حامل مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔