پنجاب میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

 لاہور: میو اسپتال میں زیر علاج 54 سالہ شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو برطانیہ سے آنے والے 54 سالہ شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کو علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ شب ہی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ نجی لیبارٹری میں کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر صحت یاسین راشد نے بھی لاہور میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رشتہ داروں، طبی عملے اور مریض سے براہ راست رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جو منفی آئے ہیں۔ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔