سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 155 ہوگئی

 کراچی: ترجمان حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 155 ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 5 افراد سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 155 ہوگئی ہے جب کہ سکھر میں موجود 234 زائرین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے جس میں سے 119 زائرین کے ٹیسٹ مثبت اور 115 کے منفی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پانچوں متاثرہ افراد نے سعودیہ کا سفر کیا تھا جب کہ 119 مریض سکھر کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، کراچی سے اب تک 35 کورونا وائرس کے مریض سامنے آچکے ہیں، ایک مریض کا تعلق حیدرآباد سے ہے، سندھ میں 153 مریض زیرِعلاج جب کہ 2 کو ڈسچارج کیاجاچکا ہے۔