کورونا وائرس دیگر دفاتر کی بندش کے باوجود ایکسائز آفس اسلام آباد میں عوام کا رش

اسلام آباد: کورونا وائرس دیگر دفاتر کی بندش کے باوجود ایکسائز آفس اسلام آباد میں عوام کا رش بڑھ گیا۔

دفتر کے بند ہونے کے امکان کے پیش نظر عوام کی بڑی تعداد گاڑیوں کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے لیے جمع ہو گئے۔ محکمہ ایکسائز اسلام آباد کی جانب سے گاڑی ٹرانسفر کیلئے رولز میں نرمی کر دی گئی۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق کی میعاد 2 ماہ تک بڑھا دی ہے، زائدالمیعاد بائیومیٹرک بھی دو ماہ تک قابل قبول ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر سے گاڑی ٹرانسفر کروانے پر کوئی جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر جراثیم کش محلول بھی فراہم کر دیا ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ زیادہ رش نہ بنائیں۔

ذرائع کے مطابق ماہرین صحت نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں پبلک ڈیلنگ پر پابندی کو ضروری قرار دے دیا۔