انشاء اللہ پاکستان کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیتے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا سے خوف کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے، انشاء اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا قوم کوعمران خان کی قیادت پر فخر ہے، بر وقت حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں، کرونا کے حوالے سے وزیراعظم کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم ہر مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اترے، عام آدمی کی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی کوششیں قابل تعریف ہیں۔