ملتان سلطانز کو چیمپئن قراردیں، مشتاق احمد کا مطالبہ

 لاہور:  مشتاق احمد نے ملتان سلطانز کو پی ایس ایل 5 کا چیمپئن قرار دینے کا مطالبہ  کردیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ سال کے آخر میں باقی میچز کا انعقاد کرنے سے چھٹا ایڈیشن بھی کشش کھو بیٹھے گا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لیگ مرحلے پر ہی ختم ہونے والی پی ایس ایل 5 کو مکمل کرنے کیلیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، ایک یہ کہ سیمی فائنلز اور فائنل نومبر میں کرائے جائیں، دوسرا اگلے ایڈیشن سے ایک ہفتے قبل چیمپئن کا فیصلہ ہو،تیسری یہ کہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز کو ہی ٹرافی دے دی جائے،اس حوالے سے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہاکہ پی ایس ایل کو مکمل کرنا ضروری ہے۔