پنجاب حکومت کا تمام اسکولوں کو 20فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم

 لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں کو 20 فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد 1،493 ہے، 842 مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 309 زائرین، 484 تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیل کے ہیں جب کہ651 کیسز مختلف اضلاع میں ہیں۔ تمام مثبت کیسز کے عزیر و اقارت کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جاتاہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو اساتذہ یا عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔