مزید 397 افراد کورونا کا شکار؛ ملک بھرمیں مریضوں کی تعداد 3277 ہوگئی

 کراچی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے۔

قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اجری رکدہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1493، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 15 مریض ہیں۔